سه شنبه 03/دسامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،50 فلسطینی گرفتار

پیر 14-اکتوبر-2024

قابض صہیونی فوجنے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی تازہ مہم کے دوراندرجنوں فلسطینی شہریوں کوحراست میں لے لیاہے۔گرفتار کیے جانے والے فلسطینیوں میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

قابض اسرائیلیفوج نے مغربی کنارے سے کم از کم 50 فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

 

فلسطینی اسیرانکے نگران ادارے  اور کلب برائے اسیران کیطرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "حراست میں لیے گئے افراد میںدو صحافیوں کے علاوہ بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔تلاشی کا سلسلہ بیت لحم جنین،نابلس اوردوسرے شہروں میں پیش آیا۔

 

گرفتاریوں کےساتھ ساتھ ساتھ قابض فوج نےقیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شدید مار پیٹ بھی کیاور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

 

قابل ذکر ہے کہغزہ کے خلاف جاری تباہی کی جنگ اور جامع جارحیت کے آغاز کے بعد سے گرفتارفلسطینیوں کی تعداد1300 سے زائد ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی