پنج شنبه 12/دسامبر/2024

الخلیل کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو گولی مار دی

جمعرات 31-اکتوبر-2024

مغربی کنارے کےجنوب میں الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چارفلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

فلسطینی ہلالاحمر نے اطلاع دی ہے کہ بیت امر قصبے میں ایک 16 سالہ لڑکا ٹانگ میں زندہ گولیاںلگنے سے زخمی ہوا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ تصادم کے دوران 3 دیگر شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے جو کہ قصبے پرقابض فوج کے دھاوا بولتے ہوئے کی گئی۔

 

بتایا گیا ہے کہقابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور اس کی گلیوں میں تعینات فوج نے درجنوںنوجوانوں پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کیگولیاں برسائیں جب کہ فلسطینی نوجوانوں نےجوابا قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی