مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض سرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کو جنگ کے آغاز سے اب تک 192 فوجی افسر ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابض فوج نے کہا کہ”فوج کی صفوں میں ہلاک ہونے والے ہر چارافسروں میں ایک بریگیڈ کمانڈر ہے۔ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 12 بٹالین کمانڈر مارے جا چکے ہیں، جن میں سات لیفٹیننٹ کرنل اور چار بریگیڈ کمانڈر شامل ہیں”۔
گولانی بریگیڈ اسرائیلی قابض فوج کا آئیکن ہے۔ اس کے اب تک سرکاری طور پر 108 افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا۔ اس کے علاوہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ بہت سے افسران اور اہلکاروں کے اعضا کٹ چکے ہیں۔
قابض فوج نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں لڑائیوں کے دوران اس کا ایک افسر ہلاک اور گولانی بریگیڈ کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔