سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں پانچ اسرائیلی فوجی اور افسر ہلاک

منگل 12-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ واقعات میں پانچ اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے۔

قابض فوج کے ترجمان نے پیر کی شام ایک بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی افسر میجر اتیمر فریڈمین، کمانڈو گروپ کا کمانڈر شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارا گیا۔

بیان کے مطابق شمالی غزہ میں آر پی جی گولے کی زد میں آنے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچواں شدید زخمی ہو گیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الصفاوی کے علاقے میں صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو "ٹنڈوم” گولے سے نشانہ بنایا۔

قابض فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کے دوران 87 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں 64 افسران، سپاہی، سکیورٹی اہلکار اور 23 آباد کار شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی