جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 ہزار مکانات کی منظوری دے دی

بدھ 1-فروری-2017

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری کے ایک وسیع منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کے لیے 3 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین میں سے دو ہزار مکانات کی فوری تعمیر کا حکم دیاگیا ہے جب کہ ایک ہزار مکانات کی تعمیر کا کام بعد میں شروع کیا جائے گا۔

وزیر دفاع لائبرمین کا کہنا ہے کہ ہم یہودا اور سامرا[غرب اردن اوراندرون فلسطین] میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہودا اور السامریہ میں تمام یہودی آباد کاروں کو مساوی اور جدید ترین سہولتیں کے لیے پرعزم ہیں  اور فلسطین کے تمام علاقوں میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے بعد فلسطین میں یہودی آباد کاری کے بڑے پیمانے پر منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں 2500  گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی جب کہ بیت المقدس میں بھی سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی