جمعه 15/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کی حضرت یوسف کے مزارکی بے حرمتی

بدھ 5-اپریل-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار مقدس ایک بار پھر ناپاک صہیونیوں کے دھاووں کا نشانہ بنا ہے۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو سیکڑوں یہودی شرپسند اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوے سے قبل حوارہ چوکی پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد بیت فوریک اور شاہراہ الحسبہ سے ہوتے ہوئےسات بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی