جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فدائی حملہ آوروں کا سیل پکڑنے کا دعویٰ

جمعرات 18-مئی-2017

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے نام نہاد خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوج پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے ’الون موریہ‘ یہودی کالونی کے قریب ’عنوہ’ کے مقام سے فلسطینی شہریوں کا ایک گروپ حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے فلسطینی ایک ہی مزاحمتی سیل کا حصہ ہے اور وہ اسرائیلی فوج اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار فلسطینی شہریوں کو ‘عسکر جدید‘ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمود جبجی، احمد عبد، عزالدین اقرع اور سامح ابو کشک کے ناموں سے کی گئی ہے۔

’شاباک‘ کے دعوے کے مطابق زیرحراست فلسطینی مزاحمت کاروں نے الون موریہ کالونی میں بم نصب کرنے،دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی