جمعه 15/نوامبر/2024

چاقو رکھنے کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے 350 فلسطینی گرفتار کیے

اتوار 18-جون-2017

 قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے 350 ایسے فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ چاقوؤں اور دستی ہتھیاروں سے لیس تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ ہفتے کی شام تک پولیس نے 350 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن پر غیرقانونی طور پراپنے پاس چاقو یا خنجر رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے بیت المقدس میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے باب العامود کے مقام کو فوجی علاقہ قرار دے کر وہاں پر فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ اس کے علاوہ غرب اردن اور بیت المقدس کے فلسطینی خاندانوں کو شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

 یہ نام نہاد سیکیورٹی اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب گذشتہ جمعہ کو باب العامود کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ اور چاقو کےحملوں میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک اور کم سے کم چھ کو زخمی کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی