شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس: یہودی شرپسندوں نے زیتون کےسیکڑوں پودے چوری کرلیے

اتوار 15-اکتوبر-2017

صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے باغات میں گھس کر سیکڑوں پودے چوری کرلیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں نے قریوت کے مقام پر جبریل موسیٰ نامی شہری کے باغ سے  زیتون کے 300 پودے چوری کیے۔

ادھر نابلس کے جنوبی قصبے عورتا میں یہودی شرپسندوں نے ایک باغ سے 120  پودے چوری کرلیے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند قریب ہی واقع ’یتسھار‘ کالونی سے وہاں آئے تھے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں کسی فلسطینی شہری کے زیتون کے باغ پرحملہ کیا ہے۔ اس طرح کی شرپسندانہ کارروائیاں یہودی اشرار کا روز کا معمول ہے۔ فلسطینیوں کی جان و مال اور املاک پرحملوں میں انہیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی