جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں اسرائیلی فوج کا گھات لگا کر حملہ، 9 فلسطینی گرفتار

پیر 15-جنوری-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی بیت المقدس میں لفتا کے مقام پر گھات لگا کر ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک سابق اسیر سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس کارروائی کے دوران گرفتار ہونےوالے ایک فلسطینی کو اس واقعےسے کچھ ہی دیر قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے رہائی کے کچھ ہی دیر بعد 19 سالہ صبیح ابو صبیح کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو صبیح کو ریمون جیل سے رہا گیا تو وہ اپنے گھر پر پہنچا ہی تھا کہ اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ابو صبیح کی رہائی پر اس کے گھر میں مبارک باد دینے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ گرفتاری کے بعد تمام افرادکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے دوسرے فلسطینیوں میں ماجد الجعبہ، روحی الکلغاصی، محمد الھشلمون، لوئی نصرالدین، تیسیر ، علا ابو صبیح اور جابر ابو صبیح شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی