فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے راہ چلتے فلسطینی میاں بیوی اور ان کے ایک شیرخوار بچے پر صوتی بم سے حملہ کیا۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’قانون موجود ہے‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں اسرائیلی فوجیوں کو شیر خوار کو اٹھائے دو میاں بیوی پر صوتی بم سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیس بک پر پوسٹ کردہ اس فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو سہ پہر تین بجے بورین کے مقام پر پیش آیا تھا۔
انسانی حقوق گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے بورین کے مقامی باشندوں کے گھروں پر بھی صوتی بموں سے حملے کیے۔