اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی طلباء کی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نابلس میں عراق بورین کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آبادکار نے بورین کے مقام پر ایک ہائی اسکول پر دھاوا بولا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی طلباء زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی فوج نےدھاتی خول میں لپٹی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ایک فلسطینی شہری کو سر اور دوسرے کو ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔