صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل کو امریکا میں ہونے والی عالمی فوجی مشقوں سے باہر کردیا گیا۔
اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں ’سرخ پرچم‘ کے عنوان سے عالمی فوجی مشقیں آئندہ ماہ مئی میں ہونے والی ہیں۔ اسرائیل کے ’ایف 15‘ جنگی طیاروں نے ان مشقوں میں حصہ لینا تھا۔
مگر ملک شمالی سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی، شام پر امریکا کی قیادت میں ہونے والے حملوں اور دیگر علاقائی مسائل کے باعث اسرائیل نے ان فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لیا۔ اس کے علاوہ ایک اور سبب بھی بتایا جاتا ہے۔ وہ یہ کہ الاسکا کےسخت سرد موسم اور برف باری کے باعث صہیونی فوج کو ان مشقوں میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فضائیہ امریکا میں ہونے والی عالمی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہماری فوج الاسکا میں ہونے والی سرخ پرچم فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ منصوبے کے تحت یہ مشقیں مئی میں ہو رہی ہیں۔