شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت29 فلسطینی گرفتار

بدھ 18-جولائی-2018

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم29 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک مقامی رہ نما اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران سابق اسیر عومی عونی، عدنان کمیل، حسن یوسف دھماز، عصام یوسف سباغنہ،19 سال اسرائیلی جیل میں قید رہنے والے سابق اسیر عبدالحکیم صالح موسیٰ، معاذ صالح موسیٰ، فادی حسین الاطرش، برھان مصطفیٰ الاطرش، وسام ابو زید، احمد طیب جرادات اور اس کے تین بیٹوں صابر، تامیر اور روؤف کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غر ب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام سے سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سابق اسیر سامی حسین بھی شامل ہیں جو 25 سال تک صہیونی زندانوں میں قید رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق اسیر ساید بو البھاء، ابراہیم احمد فرج التمیمی، عمر محمد طالب البرغوثی، نسیم حسنی البرغوثی، ایوب رسمی ابو علیا اور منتصر مصباؓح ابو علیا کو حراست میں لیا گیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت عدی امور، رامی النجار، احمد جبرین، محمد جبرین اور محمد العمور کے ناموں سے کی گئی ہے۔ چار فلسطینیوں کو بیت المقدس سے گرفتار کیا جن کی شناخت عمر محیسن، محمود سعدی العدوین، مصباح ابو سارہ، عبداللہ ابو سارہ اور 21 سالہ موسیٰ جمال موسیٰ سروجی کوغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ذنابہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

جنین میں گرفتار کیے گئے ایک درجن شہریون میں سے بیشتر حماس کے کارکن ہیں۔ جنوبی جنین میں مرکہ کے مقام سے دو سگے بھائیوں عبدالحکیم موسیٰ اور معاذ موسیٰ کو حراست میں لے لیا۔ عبدالحکیم بیس سال تک صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ ہے اور انہیں جماعت کا مقامی سطح پر سرکردہ رہ نما سمجھا جاتا ہے

عینی شاہدین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صہیونی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی اور نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

مختصر لنک:

کاپی