جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا رات کے اوقات میں‌ کریک ڈائون، جنگی جُرم: نائف الرجوب

منگل 27-نومبر-2018

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات کے اوقات میں وحشیانہ کریک ڈائون کی فلسطینی سیاسی حلقوں‌کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن پارلیمان نائف الرجوب نے رات کے اوقات میں قابض فوج کی وحشیانہ چھاپہ مار کارروائیوں کو "جنگی جرم” قرار دیا۔

انہوں‌ نے کہا کہ صہیونی فوج ایک منظم حکمت عملی اور پالیسی کے تحت فلسطینیوں‌ کو رات کے اوقات میں ہراساں کرتی ہے۔ رات کے اوقات میں فلسطینیوں‌ کے گھروں میں گھسنا اور شہریوں کو زدو کوب کرنا سنگین جرم ہے جس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے رات کے اوقات میں ان کے گھروں میں گھس کر انہیں ہراساں کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سے پیوستہ شب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں رات کےاوقات میں چھاپہ مار کارروائیوں میں 32 فلسطینیوں‌ کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی