شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی فوج ڈاکو بن گئی، وادی اردن میں فلسطینی 80 ہزار شیکل سے محروم

منگل 4-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں قریبا 80 ہزار شیکل کی رقم لوٹ لی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے متعدد رہائشی مکانات اور مال مویشی کے لیے بنائے گئے باڑے بلڈوزورں کی مدد سے مسمار کر دیے۔

مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں فصائل کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر بلڈوزر چڑھا دیے اور متعدد فلسطینیوں‌کو گھروں سے محروم کر دیا۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قریبا 80 ہزار شیکل کی رقم لوٹ لی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی