قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری اور اسکے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا اور مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں نحالین قصبے میں انکے ملکیتی نئے تعمیر شدہ گھر کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو ضبط کر لیا۔
نحالین کے چئیرمین حانی فانون نے کہا کہ صہیونئ فوج نے قصبے پر دھاوا بولا ، مقامی رہائشی محمد الشقرنہ کو اسکے گھر کی مکمل تعمیر سے روک دیا اور اسے اسکے دو بیٹوں چار سالہ قیس اور 17 سالہ کمال سمیت حراست میں لے لیا۔
فانون نے مزید کہا کہ صہیون فوج نے دو کنکریٹ مکسچر تعمیر کی جگہ استعمال ہونے والے پمپ کو ضبط کر لیا اور آلات کو صہیونی بستی غوش عتصمون منتقل کرنے سے پہلے فلسطینی ٹرک ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ ضبط کر لیے ۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج نے انتظامیہ کی جانب سے مکان مسماری کا نوٹس اٹھا رکھا تھا
قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی کو مکان کی تعمیر سے روک دیا
منگل 6-اگست-2019
مختصر لنک: