جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ سے سات فلسطینی اغوا کر لیے

جمعہ 23-اگست-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے  سات فلسطینی شہری اغوا کر لیے ، جن میں دو نوجوان لڑکیاں اور تین بچے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس فورس نے باب الرحمہ کے علاقے پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان دولڑکیوں اور تین بچوں  سمیت مسجد اقصیٰ کے محافظ بدر الرجبی کو حراست میں لے لیا۔

دونوں لڑکیوں کی شناخت شفاؑ ابو غالیہ اور میدلین عیسی کے ناموں سے ہوئی اور نوجوان کی شناخت حبیب ابو شوشہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس فورس نے دوسرے شہریوں کو اسیران کی تصاویر بنانے سے روک دیا۔

کچھ دن پہلے پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عامر السلفیتی کو اغؤا کر لیا تھا کیونکہ وہ پولیس افسروں کی تصاویر بنا رہا تھا جو باب الرحمہ سے فرنیچر چرا رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی