جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کے فلسطینی بچوں کو 19 ہزار شیکل کے جرمانے

جمعہ 6-دسمبر-2019

قابض صہیونی حکام اور اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے ساتھ انہیں بھاری جرمانوں کی سزائیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں قابض صہیونی حکام کی طرف سے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں سے 19 ہزار 100 شیکل کی رقم بٹوری گئی۔ یہ رقم ‘عوفر’جیل میں قید بچوں سے جرمانوں کی مد میں لی گئی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق نومبر میں ‘عوفر’ جیل میں بچوں کے لیے مختص بیرک میں 25 فلسطینی بچوں کو قید کیا گیا۔ ان میں سے 15 کو گھروں سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا۔ دو کو راستوں سے حراست میں لیا گیا اور 8 کو حراستی مراکز میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی دو درجن سے زاید جیلوں میں 200 سے زاید فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔ زیادہ تر بچے عوفرت، مجد، دامون اور عسقلان میں قید ہیں۔ صرف عوفر میں قید بچوں کی تعداد 72 بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی