اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز وادی اردن کی المالح وادی میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی مشقوں کی آڑ میں المالح میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ صہیونی فوج نے خلعہ اجمیع، خلہ البد، خربہ الشق، خربہ سمرہ اور دیگر مقامات پرمشقیں شروع کی گئیں۔
انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مشقیں کئی روز سے جاری ہیں اور مشقوں کے دوران ٹینکوں اور دیگر بھاری جنگی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔