جمعه 15/نوامبر/2024

القدس بریگیڈ کا اسرائیل کے خلاف جاری کارروائی روکنے کا اعلان

بدھ 26-فروری-2020

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی ریاست کے خلاف جاری جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرایا القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پرصہیونی دشمن کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں مناسب جواب دے دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد صہیونی دُشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور آئندہ بھی جارحیت کی صورت میں جواب دیتی رہے گی۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز اسلامی جہاد نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی شام میں اسلامی جہاد کے مجاھدین کو شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی