سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنین بٹالین کا الدمج محورمیں قابض فوج پرحملے جاری رکھنے کا اعلان

پیر 2-ستمبر-2024

اسلامی جہاد کے عسکریونگ ’سرایا القدس‘ کے جنین بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کےمجاھدین شمالی مغربی کنارےکے جنین کیمپ میں لڑائی کے محاذوں پر اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنارہے۔

 

انہوں نے اتوار کیشام جاری ایک بیان میں کہا کہ الدمج محور میں ہمارے ہیروز نے قابض افواج پر گولیوںاور بموں کی بارش کی جس سے دشمن فوج کو براہ راست جانی نقصان ہوا۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ "مزاحمت کار الانصار مسجد کے محور میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیںاور اس پر گولیوں کی بارش کر رہے ہیں”۔

 

فلسطینی ہلال احمرنے کیمپ کے اندر قابض فوج کی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جب کہقابض افواج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کردیا گیا۔

 

قابض فوج نے بلڈوزروںسے شہر اور اس کے کیمپ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے ۔دوسری جانب قابض فوج نے خلیل سلیمان گورنمنٹ ہسپتال ور "ابن سینا ہسپتال”کا محاصرہ جاری ہے۔

 

ہفتے کے روزکیمپ میںگھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک قابض فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

 

سوشل میڈیا پر گردشکرنے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ شہر کے الدمج محلے کے اندر سے کئی اسرائیلیفوجی ایک زخمی فوجی کو لے کرجا رہے ہیں۔

 

شمالی مغربی کنارےمیں جنین اور اس کے کیمپ، طولکرم، طوباس اور اس کے فارعہ کیمپ پر لگاتار پانچویں روزبھی قابض افواج کے حملے جاری رہے۔ اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں اب تک پچیسفلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی