جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 689 املاک مسمار

جمعہ 6-نومبر-2020

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘اوچا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌ کے 689 مکانات مسمار کیے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اوچا’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے سنہ 2016ء کے بعد نئے ریکارڈ قائم کیےگئے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے ‘اوچا’ کی ہائی کمشنر ایون ہیلی نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے نتیجے میں نہ صرف فلسطینی مکانات سے محروم ہو گئے بلکہ بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوگئے۔

ہیلی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ریاست نے فلسطینیوں سے جبری طور پر مالکان کے ہاتھوں گھروں کے انہدام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ کرونا کی وبا سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ شروع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وادی اردن میں رواں سال مکانات کی مسماری کے نتیجے میں 41 بچوں سمیت 73 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوئے۔

وادی اردن کی تین چوتھائی آبادی کو چار سال سے جبری نقل مکانی اور ھجرت کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی