جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کریک ‌ڈائون میں 15 فلسطینی گرفتار، قباطیہ میں مسلح تصادم

جمعہ 27-نومبر-2020

کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں ‌کو حراست میں لے لیا۔ اھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسیطنیوں اور قابض فوج کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 7 شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ زیادہ تر گرفتایاں شمال مغربی رام اللہ میں کوبر کے مقام سے کی گئیں۔ یہاں سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت باجس البرغوثی، سلیمانی کنعان، علی کنعان، ابراہیم عفیف البرغوثی، محمود احمد شنان،علی احمدشنان اور جاد اللہ احمدابو الحاج کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھرغرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں الغیر کالونی میں چھاپے کے دوران قابض فوج نے 38 سالہ احمد حازم نعسان اور 27 سالہ عماد رضا ابو علیا کو حراست میں لے لیا جب کہ بیرزیت میں تلاشی کے وران یوسف المعری نامی ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہرجنین میں قباطیہ کے مقام پر صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران چھاپے مارے جس پر فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری بھی کی۔ دوسری طرف قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی