مقبوضہ بیتالمقدس کے مرکزی اسٹیشن پراتوار کی شام کیےگئے ایک بہادرانہ فدائی حملے کے نتیجےمیںایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
عبرانی میڈیا نےبتایا ہے کہ بیر سبع آپریشن میں ایک اسرائیلی سرحدی محافظ فوجی مارا گیا ہے، جب کہاسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا ہے کہ فدائی حمل کرنے والا فلسطینی جزیرہ نما النقبکا رہائشی فلسطینی تھا۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے نئی تعداد کا اعلان کرنے سے قبل اعلان کیا کہ بیرسبع میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 10 دیگرزخمی ہو گئے۔
قابض فوجی کے ریڈیوکے مطابق بیرسبع میں فدائی حملہ کرنے والا فلسطینی النقب کا رہائشی تھا جس نے ایک خاتونسرحدی محافظ کو چاقو کے وار کرکے زخمی کیااور اس کے بعد اس کا ہتھیار چھین کر وہاں موجود آباد کاروں پر گولیاں چلائیں۔
اسرائیلی چینل 12نے تصدیق کی کہ بیر سبع میں حملے کے بعد10 زخمی اسرائیلیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے کہاہے حملہ کرنے والے نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔
قبل ازیں اسرائیلیقابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع بیر سبع کےمرکزی اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یکم اکتوبر کو صیہونیریاست (مقبوضہ فلسطین) کے مرکز تل ابیب میں ایک خودکش فائرنگ کی کارروائی میں چھاسرائیلی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگالقسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قتل عام کے جواب میں قابض صہیونی دشمن فدائیحملوں میں ڈبونے کا اعلان کیا تھا۔