سه شنبه 03/دسامبر/2024

القسام نے’یافا‘ میں فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 3-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکریونگ القسام بریگیڈزنے اعلان کیا ہے کہ الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے القسام کےمجاہدین محمد راشد مسک اور احمد عبدالفتاح الھیمونی کی جانب سے کیے گئے بہادر یافاآپریشن کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دشمن کے اعتراف کےمطابق اس فدائی حملے 7 صیہونیہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

 

بریگیڈز نے بدھ کیشام جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ "یہ آپریشن منگل کو مختلف مزاحمتی محاذوںسے سکیورٹی الرٹ کے عروج پرصہیونی دشمن کے قلب پر دردناک حملوں کے ساتھ کیا‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے مجاہدین ہمارے مقبوضہ علاقوں میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔قابض فوجیوں میں سے ایک کو وار کر کے اس کا خودکار ہتھیار چھین لیا۔ پھر تل ابیبکے قلب میں دو مختلف مقامات پر بہادرانہ آپریشن کیا۔ اس مزاحمتی کارروائی میں ساتصہیونی ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔

 

القسام بریگیڈزنے قابض صہیونی دشمن کو خبردارکیا کہ آنے والے دنوں میں بھی دشمن کو غزہ اور لبنان میں وحشیانہ جارحیت کے جوانمیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور دشمن پر فدائی حملوں میں اسے جانی نقصان پہنچایاجائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی