قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کےخلاف اپنی خونی جارحیت میں شدت پیدا کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میںوادی بیقاع اور ملک کے جنوب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا اور مزید شہریوں کوشہیداور زخمی کیا ہے۔
دوسری جانب حزباللہ نے اپنے تنظیمی ڈھانچے اورعسکری قیادت کو شہید کیے جانے سے متعلق صہیونی دشمنکی طرف سے جاری کردہ افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کو شہیدکیے جانے سے متعلق اسرائیلی دعوے کے بنیاد ہیں۔ تنظیم کی قیادت اور اس کا بنیادیڈھانچہ مضبوط ہیں۔
ہفتے کی سہ پہرقابض طیاروں نے 20 منٹ سے بھی کم وقت میں بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ کو نشانہبناتے ہوئے کم از کم چھ حملے کیے۔ ان حملوں میں حارہ حریک اور برج البراجنہ میں متعدد مراکزکونشانہ بنایا گیا۔
ہفتے کی سہ پہر ایکاسرائیلی ڈرون نے ایمبولینس اور ملبہ ہٹانے والی ٹیموں کے پر میزائل داغا جس کیوجہ سے امدادی کارکنوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
گذشتہ رات سےقابض اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقے کے متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئےتقریباً نو حملے جن میں برج البراجنہ،الرویس، سید الشہداء کمپلیکس، القائم کمپلیکس کے آس پاس اور شوفت کے علاقے میںمتعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی جارحیتکے نتیجے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں اب بھی دھوئیں کے گھنے بادل اٹھ رہےہیں۔
بیروت کے جنوبیمضافاتی علاقے سید ہادی نصراللہ ہائی وے اور "سید الشہداء کمپلیکس” پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر دکھاتے ہیں۔
المیادین کے نامہنگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے عطرون، یارون، مارون الراس اور بنت جبیل کونشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے۔
قابض فوج کے دوچھاپوں میں کفر حمام قصبے کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرے حملے میں شعبا قصبے کےمضافات میں عین الجوز کے علاقے کو آتش گیر گولوں سے نشانہ بنایا۔