لبنان کی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے قابض صیہونی فوج کے متعدد فوجی اہداف پر بمباری کا اعلان کیاہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملے لبنان کے دفاع میں اور غزہ کی پٹی میںثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں کیے ہیں۔
جماعت نے ایک پریسبیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے منگل کے روز عفولا کے مغرب میں واقعمجد فوجی ہوائی اڈے پر فادی 2 میزائلوں سےتیسری بار بمباری کی۔
اس نے سرحد سے 60کلومیٹر دور ذکرون کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری کو فادی 2 میزائلوں سےنشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمتیمجاہدین نے آموس بیس (یہ بیس شمالی فلسطین علاقے کے لیے نقل و حمل اور لاجسٹکسپورٹ کے لیے اہم اڈہ ہے) کو فادی ون میزائلوںسے نشانہ بنایا۔
اس سے پہلے اسلامیمزاحمت کے مجاہدین نے آج دوسری بار عفولہ کے مغرب میں واقع مجد فوجی ہوائی اڈے پر فادی 2 میزائلوں سے بمباری کی۔
اسلامی مزاحمتیمجاہدین نے رامات ڈیوڈ بیس اور ہوائی اڈے پر بھی سلسلہ وار فادی 2 میزائلوں سےبمباری کی۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نےعفولا کے مغرب میں مجد ملٹری ایئرپورٹ پر فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں سےبمباری کی۔