جمعه 15/نوامبر/2024

القسام نے سرنگ کو دھماکے سے اڑادیا، متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی

جمعرات 22-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصیٰ کے  320ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میںگھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا۔

 

القسام بریگیڈزنے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں ایک صہیونی "مرکاوہ”ٹینک کو "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔

 

مجاھدین غزہ کےتمام محاذوں پر دستیاب وسائل اور بھرپور جذبے کے ساتھ بزدل دشمن فوج کا خوب مقابلہکرکے انہیں جانی اور مالی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔

 

کل بدھ کو القسامبریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے ان شدید جھڑپوں کے بارے میں متعدد فوجی پیغامات جاری کیےجو بریگیڈ کے مجاہدین دھماکہ خیز آلات، اینٹی آرمر راکٹوں  اور افراد کے استعمال سے دشمن کی افواج کے ساتھ ہوئیں۔

 

القسام بریگیڈزنےایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں القسام مجاہدین کی طرف سے 08/11/2024 کو شمالی اردنکی وادی میں واقع "محولا” یہودی بستی کے قریب کی گئی فائرنگ کی کارروائیکے مناظر دکھائے ہیں۔ اس آپریشن میں ایک صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

جنگی صفوں سے انکی واپسی کے بعد بریگیڈ کے مجاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایسی سرنگ کو دھماکےسے اڑا دیا جس کے اندر صہیونی فوجی گھسے ہوئے تھے۔ مغربی غزہ کے حمد ٹاؤن کے قریبکی گئی اس کارروائی میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے۔

 

القسام بریگیڈزنے غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح کے مشرق میں "الیاسین 105” گولے کےساتھ صہیونی "مرکاوہ” ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی