اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے حزب اللہ کے سینیر رہنما طالب سمیر عبداللہ کی اسرائیلی فوج کی طرف سےکی گئی کارروائی میں شہادت پر انہیں عقیدتپیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور حزب اللہ سے تعزیت کی ہے۔
حماس نے بدھ کے روزایک بیان میں کہا کہ خدا پر پورے یقین، تسلیم و رضا اور ایمان کے ساتھ ہم بہادر شہیدحزب اللہ میں اسلامی مزاحمت کے سینیر رہ نما طالب سمیر عبداللہ کی شہادت پر انہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہوہ طوفان الاقصیٰ میں ہمارے فلسطینی عوام کی جنگ میں دفاع، حمایت اور بہادری سے حصہلینے اور صہیونی دشمن پر کاری ضرب لگانے اور جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میںدشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں مصروف رہے اور آخر وقت تک جہاد اور مزاحمت کا راستہاختیار کیا۔
خیال رہے کہ بدھکی شام اسرائیل نے حزب اللہ کے رہ نما طالب سمیر عبداللہ "ابو طالب” سمیتحزب اللہ کے چار ارکان کو ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔
حماس نے مزید کہاکہ ہم عظیم مجاہد رہ نما شہید طالب سمیر عبداللہ کی شہادت پر اس دکھ میں برابر کےشریک ہیں۔ ان کی شہادت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے راستے میں اپنیجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں شامل ہے۔