سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتین مزاحمت  کے تسلسل  اور اسرائیلی شکست کا ثبوت ہے: حماس

منگل 12-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے غزہ میں مسلسل مزاحمت اور قابض فوجیوں کو پہنچنے والا جانی اور مالی نقصان صہیونی ریاست کی غزہ میں شکست کا ثبوت ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں روزانہ دشمن پر مہلک حملے کررہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کو سوموار کے روز شمالی غزہ میں مزاحمت کی طرف سے مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی غزہ میں پندرہ صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے۔ یہ ہلاکتیں غزہ میں قابض صہیونی فوج کی شکست کا ثبوت ہیں۔

حماس نے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سوموار کے روز ہماری بہادر مزاحمت نے دشمن فوج پر بھرپور حملہ کیا۔ یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ قابض فوج کو روزانہ کی بنیاد پر مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔

غزہ میں قابض فوج کی ہلاکتیں صہیونی دشمن کی شکست کا منہ بولتاثبوت ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں پانچ صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے تھے جب کہ اتوار کے روز غزہ سے 15 صہیونی فوجیوں کی لاشیں منتقل کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی