اسرائیلی قابض افواج نے آج صبح پورے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں۔
جنین میں دو فلسطینی زخمی ہوئے، تین دیگر کو شہر کے جنوب میں واقع قباطیہ اور زبابدہ قصبوں سے گرفتار کیا گیا۔
قباطیہ قصبے میں گولوں اور آنسو گیس کے بموں کی شدید فائرنگ کی گئی۔ قابض فوج کے دستوں کے حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان کو کندھے اور پاؤں میں گولی لگی۔
تصادم کے دوران تین نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
اسی طرح کی جھڑپیں زبابدہ قصبے میں بھی ہوئیں، جہاں ایک نوجوان اسرائیلی فوجی گاڑی کی زد میں آ گیا۔
قابض فوج نے نابلس میں چھاپہ مار مہم میں ایک سابق قیدی سمیت دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔
رام اللہ میں دو بھائیوں کو بھی پکڑا گیا، جبکہ ایک اور نوجوان کو طولکرم اور ایک سابق قیدی کو بیت لحم میں حراست میں لیا گیا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی چھاپہ مار مہم کے دوران 7000 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔