جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے:الجزائری صدر

منگل 29-نومبر-2022

الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے فلسطینی عوام کی ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کیحمایت میں اپنے ملک کے مضبوط، اصولی موقف کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہجن کی بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی قوم کو جو حقوق حاصل ہیں ہم ان حقوق کےحصول کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر تبون نے پیرکو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک پیغاممیں کہا کہ "اس دن کی یادگار فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی واضح توثیقہے۔ القدس کے دارالحکومت کے ساتھ ان کی آزاد ریاست اور بین الاقوامی برادری کو اسکی تاریخی اور سیاسی ذمہ داریوں کو یاد دلانے کا ایک موقع ہے۔”

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی یکجہتی کو عملی اقدامات اور انتظامیاقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی برادری سے خاص طور پر سلامتیکونسل اور جنرل اسمبلی سے ایک سنجیدہ اور مضبوط مؤقف کا مطالبہ کرتا ہے۔  ہم نہ صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ کیا جائے کہ قابضریاست کا تسلط ختم کرانے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی قوم کے حقوقکی حمایت کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس موقع پر انہوںنے چوتھے جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی قانونی حوالوں کی شقوں کو لاگو کرنےاور بین الاقوامی انصاف کے سامنے جوابدہی اور مساوات کے اصولوں پر بھروسہ کرنے کیضرورت پر زور دیا۔ قابض ریاست کی طرف سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے عدالتی اورمجرمانہ قانونی چارہ جوئی کے لیے ضروری میکانزم کو فعال کرنے اور نہتے فلسطینیعوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

صدر تبون نے زوردے کر کہا کہ "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عمل صرف تقرروں سے آگے بڑھ کراس کے مقصد کے حصول ایسے موثر منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی قومکو ان کی سرزمین پر آزاد اور خود خود مختار طریقے سے زندہ رہنے  کا حق مل سکے۔

مختصر لنک:

کاپی