اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے صدر عبدالمجید تبون کودوسری بار الجزائر کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
السنوار کی طرفسے پریس کو جاری ایک بیان میں الجزائر میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پرالجزائری عوام کو مبارک باد پیش ہے جس میں الجزائری عوام نے صدر عبدالمجید تبونپرایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
السنوار نے کہاکہ میں فلسطینی عوام کی طرف سے ریکارڈ کی گئی بہادری اور دشمن کے خلاف جاری جنگمیں ثابت قدمی کا پیغام بھیج رہا ہوں۔ فلسطینی عوام نےطوفا اقصی معرکے میں پوریبہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی اور نسل کشی کی جنگ میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور طریقے سے مقابلہکیا ہے۔
حماس کے سربراہنے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور بین الاقوامی فورمز پر ان کے حقوق کادفاع کرنے میں الجزائر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر کی طرح فلسطین بھی دشمنکے استعمار سےجلد آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگا۔