اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی شام نابلس میں ایک فلسطینی بچے کو گرفتار کیا، جب کہ یہودی آباد کاروں کے ایک مسلح گروہ نے سلفیت میں بھی حملے کیے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ 14 سالہ عمروعبدالرحمن عوض رمضان کو تل قضا شہر کے مشرق میں الکروم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
ایک الگ واقعے میں، قابض فوج کے دستوں نے جنین کے مغرب میں رمانہ گاؤں کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی قائم کی جس نے آنے جانے والے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔
اسی طرح، یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے سلفیت کے مغرب میں واقع کفر الدیک شہر میں تقریباً 60 زیتون کے درخت کاٹ ڈالے۔
الخلیل کے شمال مغرب میں واقع صوریف قصبے میں آباد کاروں کے حملے میں درجنوں فلسطینیوں کو آنسو گیس کے استعمال سے سانس لینا دشوار ہو گیا۔
حملے کے دوران متعدد مقامی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور زیتون کے 30 درختوں کو آگ لگا دی گئی۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ آبادکارنے حملہ قابض فوج کی حفاظت میں کیا ہے۔