جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اراضی کی کھدائی، درخت اکھاڑ دیے

پیر 13-جون-2022

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر  بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے الخضر میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں کو مسمار کیا اور زیتون کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو اکھاڑ دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے قصبے کے جنوب میں واقع باطن المعصی کے علاقے میں چار دونم اراضی پر قبضہ کیا اور شہریوں عیسیٰ احمد صلاح اور داؤد صلاح کے 95 زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔

 قابض فوج مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں شہریوں کے گھروں اور زمینوں کو مسلسل تباہ اور بلڈوز کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی