کل اتوار کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک خاتون شہری کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسے اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں حوسان میں گولی مار دی تھی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ خاتون بیت جالا کے سرکاری اسپتال پہنچائی گئی۔ اس کی ایک ٹانگ کٹ چکی تھی اور جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ اسپتال میں لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ جب اسے گولیاں ماری گئیں تو وہ روزے کی حالت میں تھی۔
شہیدہ کی شناخت چالیس سالہ غادا ابراہیم علی سبطین کےنام سے کی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ایک خاتون کو اس وقت گولی مار دی جب وہ گلی میں چل رہی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے نجی گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا۔