کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات کے طور پر مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے اعلان کیا کہ یہ بندش اتوار کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔
شہریوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے گھروں پر ہی رہیں اور کسی ہنگامی صورت حال کے بغیر باہر نا نکلیں۔
اسپتالوں کے علاوہ صرف بیکریوں اور فارمیسیوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔
فلسطینی اتھارٹی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں سے حکومت اور وزارت صحت کے اعلان کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
جب سے کرونا وائرس (COVID-19) بحران شروع ہوا ہے ، شدید انفیکشن سے 54 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک غزہ کی پٹی سے ہے ، جبکہ باقی مغربی کنارے سے ہیں۔