جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم، 26 فلسطینی گرفتار

منگل 25-فروری-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے کل سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 26 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ محروسین میں سابق اسیران، بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غب ارب اردن سے اسرائیلی فوج نے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ شمال مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقے العیساویہ سے 15 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے قباطیہ کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم اور جنین سے تین سابق فلسطینی اسیران کو حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت لحم سے خلیل شوکہ، عبداللہ عطا الھریمی اور جنین سے مصطفیٰ اسعد ابو الرب کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر رام اللہ سے تین بچوں مہند یوسف جابر، محدم عبیدہ الخطیب اور عبدالرحمان محمد جابر کو حراست میں لیا گیا۔

الخلیل کے جنوبی علاقے یطا سے محمد ابو زھرہ اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ بیت المقدس سے گرفتار فلسطینیوں میں 13 سالہ محمد حمزہ عبید بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی