قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے سات فلسطینی شہری اغوا کر لیے ، جن میں دو نوجوان لڑکیاں اور تین بچے شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس فورس نے باب الرحمہ کے علاقے پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان دولڑکیوں اور تین بچوں سمیت مسجد اقصیٰ کے محافظ بدر الرجبی کو حراست میں لے لیا۔
دونوں لڑکیوں کی شناخت شفاؑ ابو غالیہ اور میدلین عیسی کے ناموں سے ہوئی اور نوجوان کی شناخت حبیب ابو شوشہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس فورس نے دوسرے شہریوں کو اسیران کی تصاویر بنانے سے روک دیا۔
کچھ دن پہلے پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عامر السلفیتی کو اغؤا کر لیا تھا کیونکہ وہ پولیس افسروں کی تصاویر بنا رہا تھا جو باب الرحمہ سے فرنیچر چرا رہے تھے۔