قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے المسعودیہ کو ‘فوجی علاقہ’ قرار دے کر اسے سیل کر دیا اور فلسطینیوں کو داخلے سے منع کردیا گیا ہے۔
مقامی سماجی کارکن اور یہودی آباد کاری کے امور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے المسعودیہ کےعلاقے پر چھاپہ مار کر وہاں پرموجود فلسطینیوں کو نکال دیا اور اسے فوجی زون قرار دے کر فلسیطینیوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔