اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے میں الجلمہ چوکی سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضےسے بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک چوکی کے پاس سے گذرنے والے 17 سالہ فلسطینی لڑکے کی تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے دستی بم برآمد کیا گیا۔
عبرانی ویب سائیٹ ‘0404’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینی لڑکے کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیںکی گئی۔