جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 24 فلسطینی گرفتار

منگل 18-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون کے دوران کم سے کم 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محروسین میں سابق فلسطینی اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے توڑ پھوڑ  اور لوٹ مار بھی کی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بت المقدس سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوںکے دوران عوامی مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں سمیت 24 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تلاشی کے دوران شہید فلسطینی صالح البرغوثی کے بھائی اور سابق اسیر عاصم کی اہلیہ آیات دحادحہ کو رام اللہ، یاسر حازم الریماوی کو بیت ریما اور احمد ساایامی حامد کو سلواد کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

جنین سے حراست میں لیے جانے والوں میں محمود موسیٰ، علی عبدالرحمان بعجاوی، مصطفیٰ عز الکیلانی، جنین کیمپ سے مجاھد ابو خلیفہ، سابق اسیر نصر علاونہ، ھمام غربیہ کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں مشرقی بیت المقدس کے علاقے حزما سے محمد عبدلالہ کفر قدوم سے ھادی صلاح، جنوبی بیت لحم سے معتز ابو سل شامل ہیں۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما الشیخ حسن الوردیان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

مختصر لنک:

کاپی