فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے نام نہاد جرمانوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں سے 85 ہزار شیکل کی رقم بٹور لی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے دوران اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے حراست میں لیے بچوں کو 85 ہزار شیکل کے جرمانے وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 23 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے 16 فلسطینی بچوں کو عوفر جیل میں منتقل کرنے اور کئی ماہ قید کی سزائیں سنائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی ظالمانہ انداز میں گرفتاریوں، ان پر تشدد اور دوران حراست انہیں اذیت ناک اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ گرفتاری کے وقت چھ بچوں کو وحشیانہ انداز میں زدو کوب کیا گیا۔ جولائی میں گرفتار 36 فلسطینی بچوں کو 31 سے 34 ماہ قید کی سزائیں سنائیں۔