قابض اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے علاقے حوارہ کے داخلی راستے پر چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں حوارہ فوجی کیمپ میں منتقل کردیا ہے۔
اسی تناظر میں نابلس کے علاقے تل کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک نیا عارضی ناکہ قائم کردیا۔
اسرائیلی فوج نے پورے مغربی کنارے میں عارضی اور مستقل فوجی ناکے قائم کر کے فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی اور تمام فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر شدید قدغنین لگائی جاتی ہیں۔