فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں المعصرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کےنامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے زخمی ہونے والے جھاد زواھرہ کو بیت جالا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی فلسطینی کےبھائی کواد زواھرہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جہاد زواھرہ کو افرات یہودی کالونی کے ایک چوک کے قریب حراست میں لیا۔ اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے الزواھرہ کے پیٹ اور کمر پرگہرے زخم آئے ہیں۔