جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 10 فلسطینی گرفتار

جمعرات 9-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم آٹھ اور بیت المقدس سےدو فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں المزرعہ القبلیہ کے مقام پر تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ رام اللہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے ایک کی شناخت محمد انور حنون کے نام سے کی گئی ہے۔ ایک فلسطینی کو بیت لحم میں تقوع کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت محمد ابراہیم العمور شامل ہیں۔ نافذ الشوامرہ کو الخلیل میں دورا کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو فلسطینیوں کو بیت المقدس کے علاقے کفر عقب سے حراست میں لیا گیا جن کی شناخت سامراور محمد الدیسی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی