قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیر سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کئی مقامات پر گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ایک سابق اسیر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو 23 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں متعدد شہری اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے جنہیں فورسز ایک عرصے سے تلاش کررہی تھیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں دو شہریوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے جب کہ دو کارکنوں کو شمال مغربی قصبے بدو س گرفتار کیا گیا۔
ادھر مشرقی بیت لحم میں صہیونی فوج نے الدھیشہ اور عایدہ پناہ گزین کیمپوں، غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا اور دیگر مقامات پر گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔
الخلیل شہر سے صہیونی فوج نے سابق اسیر رزق الرجوب کو شہر کے جنوبی قصبے دورا س حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ الرجوب ماضی میں 23 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی نے الخلیل میں اذنا اور دورا قصبوں میں شہریوں کے گھروں پر دھاوے بولے اور متعدد شہریوں کی طلبی کے نوٹس ان کے گھروں میں دیے گیے۔