جمعه 15/نوامبر/2024

مشتبہ جاسوس ڈرون طیارے پر اسرائیلی فوج کے میزائل حملے

پیر 18-جولائی-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون طیارے کو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں اس واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ شام سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے دو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ آیا وہ طیارہ میزائل حملوں میں تباہ ہوا ہے یا نہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

قبل ازیں اتوار کے روز شام کے مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی فوج کے دو اہلکار بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جبل الشیخ کے مقام پر ایک دستی بم کے دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی