اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے دو فلسطینی پولیس اہلکاروں جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں کو نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر فوج کے حوالے کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں فلسطینی پولیس اہلکاروں محمد اور عبد اللہ جہاد المسیمی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو مزید نو روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ دونوں سگے بھائیوں کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں قائم ’زعترہ‘ فوجی چوکی سے گذشتہ ہفتے کے روز حراست میں لیا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اسرائیلی فوج نے فلسطینی پولیس اہلکاروں کو کیوں کر گرفتار کیا ہے۔